اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چيف آف اسٹاف جنرل باقری نے " 40 سال استقامت اور پیشرفت پر مبنی نمائش " کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران آج اطمینان کے ساتھ ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس نمائش میں دفاع مقدس کے دوران مختلف صوبوں کی دفاعی اور ثقافتی کارکردگی کے سمعی اور بصری نمونے بھی پیش کئے گئے ہیں۔ یہ نمائش میں 13 صوبوں کے دفاعی و ثقافتی میوزیم مراکز کے تعاون سے منعقد کی گئي ہے۔ جنرل باقری نے نمائش کے مختلف شعبوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
.......
/169